سرگودھا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان پارٹ ون جماعت نہم کے نتائج کا اعلان 22 اگست کو کریں گے

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان پارٹ ون جماعت نہم کے نتائج کا اعلان 22 اگست کو کریں گے .

جس کے لئے رزلٹ تیار کر کے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں جبکہ میٹرک پارٹ ٹو جماعت دہم کے ضمنی امتحانات 15 ستمبر شروع ہونگے جس میں شرکت کرنے والے طلباء طالبات سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12اگست تک اور ڈبل فیس کے ساتھ 13 اگست سے 16 اگست تک جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 17 اگست سے 19 اگست تک جمع کروا سکیں گے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 پارٹ ون جماعت نہم کے نتائج کا اعلان 22 اگست کو کریں گے۔جس کے لئے رزلٹ تیار کر کے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔