نیوز رپورٹر۔۔۔
پنجاب کونسل کے پانچ سالہ انتخابات رواں سال نومبر کے مہینے میں م روڈ ہو رہے ہیں۔جن میں لاہور کی 16 نشستوں پر امیدواروں کی بڑی تعداد سامنے آگئی ہے۔اور ہر امیدوار اپنے تئیں کامیا بی سمیٹنے کی تگ ودو میں مصروف ہے ۔
تاہم بعض امیدواروں کی پوزیشن مضبوط دکھائی دیتی ہے ان میں لاہور بار کے سابق سیکرٹری احمد یار چاولی، روحی صالح اعوان اور میاں عبدالجبار و دیگر شامل ہیں۔
معروف آئینی و قانون ماہر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میاں روف احمد نے بھی ان تینوں امیدواروں کی جیت کی نوید سنائی ہے۔
میاں روف احمد نے احمد یار چاولی، روحی صالح اعوان اور میاں عبدالجبار کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل
صوبے میں وکلا کا سب سے بڑا نمائندہ ادارہ ہے اور اسے چلانے کے لیئے مخلص، ایماندار اور محنتی نمائندوں کی ضرورت ہے۔جو ادارے کی ساکھ اور وقار کو بہتر بنائیں