پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں

رپورٹنگ: آن لائن

سلیمان چودھری سے

لاہور: پنجاب ایجوکیشن فانڈویشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں،آڈٹ کے دوران فانڈویشن کے مختلف اہم انتظامی عہدوں ایڈیشنل چارج پر دیکر 15 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔، کورونا لاک ڈاون میں 497 ملازمین کو 4کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد اعزازی الاونس دے دیا گیا، نئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فانڈویشن کے گلبر گ میں کرائے پر حآصل بلڈنگ کے مالک کو 7کروڑ83 لاکھ روپے سے زائد ادائیگیاں پر اعتراضات لگائے گئے ۔، سول سرونٹ اسد نعم، سید سجاد ترمیزی اور شاہد اسماعیل مرز کو مونوٹائزیشن الاونس کی مد میں35 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کیں۔
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن
فانڈویشن کے ایم ڈی ، ڈی ایم ڈی ، ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو سپیشل الاونس کی مد میں 15لاکھ 47 ہزار روپے دیئے گئے۔ کورونا لاک ڈاون میں 497 ملازمین کو 4کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد اعزازی الاونس دے دیا گیا۔ ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی کو 38 لاکھ روپے سے زائد مونوٹائزیشن الاونس دے کر بجٹ پر بوجھ ڈالا گیاغیر شفاف طریقے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زبیدہ مسلم کو کم تعلیم ہونےپر ڈپٹی ڈائریکٹرپر تعینات کیا ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دیکر کر 2کروڑ51 لاکھ روپے تنخواہ کی مد میں جاری کیےنادارہ سے ب فارم اور شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے 2کروڑ25 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کر دی گئں 107 پارٹنر سکولز جو کہ دھوکہ دہی،
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن
حقائق چھپانے ،حاضری رجسٹر سے محروم اور جعلی انرولمنٹ کرتے پائے گئے فاونڈیشن نے ان 107 سکولز کو 10کروڑ56 لاکھ روپے سے زائد کی ادائگیاں بھی کر دیں۔پارٹنر سکولز سے ویریفکیشن کی مد میں 8کروڑ 55 لاکھ کی ریکوری نہ کر کے خزانے کو نقصان پہنچایار، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی سے غیر منظور شدہ 230 سکولز کو 21 کروڑ92 لاکھ سے زائد کی ادائئیگیاں کی گئیں۔