شدید دھند

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند ،حد نگاہ انتہائی کم ،موٹر وے ٹریفک کے لیے بند

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔ اتوار کوشدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق پشاور جانے کے لیے جی ٹی روڈ استعمال کی جائے اور شہری گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرارپایا ہے۔محکمہ تحفظ ماحولیات نے گزشتہ 24 گھنٹے کی بنیاد پر ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے، جس کے مطابق شہر کا مجموعی اے کیو آئی 350 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دنیا کے کسی بھی شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ آلودگی اسمبلی ہال کے اطراف میں ریکارڈ کی گئی ہے ، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 422 ریکارڈ کیا گیا ہے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 391ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح ٹان ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 221 ، ٹان شپ سیکٹر 2 میں 214 ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ جس کی وجہ سے جہاں ناصرف کروڑوں انسانوں کی زندگیاں دا پر لگی ہیں، وہیں روز مرہ معمولات بھی شدید متاثر ہیں۔چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کرنے کی ہدایات بھی دی تھیں۔