اوکاڑہ ( شیر محمد)ڈسٹرکٹ کمانڈر پیرا/ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈی سی آفس میں منعقدہ پریڈ ریہرسل کا جائزہ لیا.
پیرا فورس کے 56 جوانوں نے پریڈ میں حصہ لیا، ڈسٹرکٹ کمانڈر پیرا و ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے پیرا فورس کے جوانوں کو قانون کے نفاذ محنت سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں، عوامی خدمت کے جذبے کے تحت لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے، ڈسٹرکٹ کمانڈر پیرا احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پیرا فورس کی پریڈ کی نمائندگی باعث فخر ہے.
قانون پر عمل درآمد اور اداروں کی سپورٹ کے لیے آپ کو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے کام کریں، فرائض کی ادائیگی کے دوران نظم و ضبط اور اخلاقیات کا مظاہرہ کریں، عوامی خدمت اور رضائے الٰہی کے لیے دیانتداری سے اپنا فرض ادا کریں، امید ہے پیرا فورس عوامی امنگوں پر پورا اترے گی۔