پنجاب انفارمیشن کمیشن

پنجاب انفارمیشن کمیشن نے ڈی جی ایکسائز اور ڈائیریکٹر ریجن سی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

پنجاب انفارمیشن کمیشن نے شہری کو ADRکے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے پر ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد علی اور ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور رانا انتخاب حسین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پنجاب انفارمیشن کمیشن
شہری نے ڈی جی ایکسائز اور ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور سے تحریری طورپر سوال کیا تھا کہ ADR کے تحت کسی قانون کے لاہور اور دیگر شہروں میں گاڑیوں کی ملکیت ٹرانسفر یا ٹرانزکشن کی جاتی ہے۔
پنجاب انفارمیشن کمیشن
نیز کون سے اہلکار اے ڈی آر کی اتھارٹی استعمال کررہے ہیں۔اور یکم فروری 2023 سے آج تک جتنی گاڑیوں کی ملکیت ADR کے تحت ٹرانسفر کی گئی ہے ان کی معلومات فراہم کی جائے۔
پنجاب انفارمیشن کمیشن
تاہم دونوں افسران نے جواب فراہم نہ کیا جس پر پنجاب انفارمیشن کمیشن نے ڈی جی اور ڈائیریکٹر ریجن سی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
پنجاب انفارمیشن کمیشن
نیز کمیشن نے دونوں افسروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری کو فی الفور معلومات فراہم کی جائے۔