شہباز اکمل جندران۔۔۔
مہلک کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے وہیں شہریوں کے معلومات کی جانکاری کے حق کو بھی لے ڈوبا ہے۔
علم میں آیا ہے کہ پنجاب انفارمیشن کمیشن ان دنوں عملی طورپر غیر فعال ہو چکا ہے۔اور کورونا وائرس کی وجہ سے کمیشن کے نصف سے زائد پبلک ڈیلنگ سٹاف کو ہفتے میں محض ایک دن کے لیئے دفتر حاضری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جس کی وجہ سے شہریوں کی RTI APPEALS التوا کا ہونےلگی ہیں۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کمیشن کی غیر فعالیت کی اصل وجہ کورونا وائرس نہیں بلکہ کمشنرز کی مدت ملازمت ہے جو اگلے ماہ پوری ہورہی ہے۔پنجاب انفارمیشن کے ممبر حسن اقبال کئی ہفتے پہلے ہی کمیشن کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔جبکہ دوسرے ممبر سعید اختر انصاری بھی دفتر آتے ہیں نہ ہی ہیرنگ کرتے ہیں۔
البتہ پنجاب کے چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ واحد افسر ہیں جو دفتر تو آتے ہیں لیکن باقاعدگی سے اپیلوں کی سماعت نہیں کرتے وجہ کورونا وائرس یا ان کی ذاتی مصروفیت بھی ہوسکتی ہے۔
ادھر کمیشن کی ہدایات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض ڈیلنگ اسٹنٹس نے بھی من مانی شروع کر دی ہے۔اور اپیل کنندگان کو Facilitate کرنے کی بجائے لیت ولعل سے کام لینا شروع کر دیا ہے۔