لاہور( رپوٹںگ آن لائن) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ( پیر ) کے روز دوپہر دو بجے شروع ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے ۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان مالی سال 2023-24کا بجٹ پیش کریں گے، اجلاس میں مالی سال2022-23کا ضمنی بجٹ بھی پیش کیا جائے گا ۔
وزیر خزانہ پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کے نوٹیفکیشنز بھی پیش کریں گے۔