فواد چوہدری 184

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے، تحریک انصاف پنجاب کی انتظامیہ کی اس غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ عدلیہ اس کا فوری نوٹس لے، تحریک انصاف کے کارکنان جو اسمبلی پہنچ سکتے ہیں ممبران اسمبلی سے یکجہتی کیلئے پہنچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں