اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس روکنا غیر آئینی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لکھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس روکنا غیر آئینی ہے، بیوروکریسی اور پولیس افسران امپورٹڈ حکومت کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات پر عملدرآمد سے بعض آجائے۔