لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مذمتی قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ ایازصادق کی قومی اسمبلی نشست سے نااہلی کا ریفرنس تیار کیا جائے اور ان بیان کی پشت پناہی پر بھی بھرپور کارروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پرمذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ، قراردادتحریک انصاف کی ایم پی اےمسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ایوان ایازصادق کے اسمبلی فلور پر متنازع بیان کی شدیدمذمت کرتاہے، ایازصادق نےنوازشریف،بھارت کوخوش کرنے کیلئےبیان دیا ہے۔
متن میں کہا گیا ایاز صادق نے پاک فوج کیخلاف بیان دے کرآئین شکنی کی اورتاریخ کومسخ کیا اور مطالبہ کیا ایازصادق کی قومی اسمبلی نشست سےنااہلی کا ریفرنس تیار کیا جائے، ایاز صادق کےبیان کی پشت پناہی پربھی بھرپور کارروائی کی جائے۔