پنجابی فلم

پنجابی فلم ’’دیوانگی‘‘ کادوسرا گیت فاروق سٹوڈیو میں گلوکارہ ماہرہ میر کی آواز میں ریکارڈ

لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجابی فلم ’’دیوانگی‘‘ کادوسرا گیت گذشتہ روز فاروق سٹوڈیو میں گلوکارہ ماہرہ میر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاجس کے نغمہ نگار الطاف باجوہ اور میوزک ڈائریکٹر علی وجاہت عطرے ہیں ۔ اس موقع پر گلوکارہ ماہرہ میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی دیر بعدبیٹی کے حوالے سے فلم کے لئے گانا تیار کیا گیا جس کی شاعری اور کمپوزیشن بہت اعلی ہے ۔
پنجابی فلم
اس پر میں ہدایتکار جاوید یوسف ، پروڈیوسر سجاد حیدر ، میوزک علی وجاہت عطرے کی مشکور ہوں جنہوں نے اس گانے کے لئے میرا انتخاب کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا میلوڈی گانے سننا چاہتے ہیں ۔ میرا یہ گانا میوزک لورز کو پسند آئیگا ۔