خوشبو

پنجابی فلموں میںمناسب کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروںگی ‘ خوشبو

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ فنکار کبھی بوڑھا اور ریٹائر نہیں ہوتابلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے فن میں پختگی اور نکھار آتا ہے ، پنجابی فلموں میں مناسب کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔ایک انٹرویومیں خوشبو نے کہا کہ میں نے شوبز میں اپنی محنت کے بل بوتے پر کام حاصل کیا ہے اورآئندہ بھی اس پر کاربند رہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں فنکار کبھی بوڑھا اور ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ فنکار جتنا سینئر ہوگا اس کے کام میں اتنی پختگی اور نکھار آتا ہے اوراس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔خوشبو نے کہاکہ شنید ہے کہ آنے والے وقت میں پنجابی فلمیں بھی ریلیز ہوں گی ،میرا ماننا ہے کہ معیاری فلموں کی بلا تعطل ریلیز تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیںہو سکتے اور اس کے لئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔