کورونا سے بچا و

پنجاب، کورونا سے بچا وکیلئے حفاظتی سامان کی خریداری میں 1 ارب کے گھپلوں کا انکشاف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا سے بچا وکیلئے سامان کی خریداری میں1 ارب کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے،پنجاب حکومت کی طرف سے کورونا سے بچاو کےلئے مہنگے آلات خریدے گئے ہیں، سرجیکل ماسک 22 روپے میں خریدے گئے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ آفس پنجاب کی دستاویزات کے مطابق3 ارب 6 کروڑ 38 لاکھ 50 ہزارروپے کی اشیا خریدنے کی منظوری دی۔ ۔دستاویزات کے مطابق کوروناسے بچنے کےلیے سرجیکل ماسک 22 روپے کا خریدنے کی منظوری دی گئی۔ 15لاکھ سرجیکل ماسک 3 کروڑ 30 لاکھ روپے میں خریدے گئے۔ 22روپےمیں خریدا جانے والا سرجیکل ماسک مارکیٹ میں 3 سے 5 روپے میں دستیاب رہا۔

این 95 ماسک 650 روپے کا خریدا گیا،3 لاکھ ماسک کی خریداری پر 19 کروڑ خرچ ہوئے۔560روپے میں این 95 خریدے جانے والا ماسک مارکیٹ میں 400 روپے تک کا فروخت ہوا۔ ڈی جی آفس نے 15 ہزار لانگ شوز 3 کروڑ میں خریدے جبکہ ایک عدد 2 ہزار میں پڑا، دستاویزات کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کو مہیاکیا جانے والا گان 2300 روپے کا خریدا گیا۔ دولاکھ کورونا سے بچاو کے گان محکمہ صحت پنجاب نے 46کروڑروپے میں خریدے۔ ڈاکٹرز کو مہیا کی جانے والی 10 ہزار گوگلز 6 کروڑ میں خریدی گئیں۔لیکوئڈ ہینڈ سوپ 1000 ایم ایل تک کی بوتل 15 سو میں خریدی گئی۔ دستاویزات کے مطابق محکمہ صحت نے 2 لاکھ بوتلیں 30 کروڑ میں خریدیں۔ ۔

ہینڈسینی ٹائزرز کی ایک بوتل 100 سے 500 ایم ایل تک 1 ہزار روپے کی ملی۔ محکمے نے 2 لاکھ ہینڈسینی ٹائزرز کی بوتلیں 20 کروڑ میں خریدیں۔ ڈی جی آفس دستاویزات کے مطابق ڈس انفکیٹ کرنے کےلیے ایک لیٹر محلول 500 روپے کا خریدا گیا۔ مجموعی طور پر 9 لاکھ لیٹر محلول 45 کروڑ میں خریدا گیا۔ گلوز کی ایک جوڑی 16 روپے کی پڑی، 15 لاکھ گلوز 2 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدے گئے۔

دستاویزات میں بتایا گیا کے کہ ڈاکٹرز کو مہیا کی جانے والی فیس شیلڈ1500روپے میں خریدی گئیں جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار فیس شیلڈز 22 کروڑ50 لاکھ میں خریدی گئیں۔ پنجاب کے محکمہ صحت نے ایک باڈی بیگ 5 ہزار کا خریدا، 2 ہزار بیگز ایک کروڑ میں خریدے گئے جبکہ 2ہزار300روپے میں خریدا جانے والا کورونا بچا گان 600 روپے تک فروخت ہوا۔