لاہو(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب حکومت نے رمضان میں کورونا سے بچا کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مساجد، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کااہتمام لازمی ہوگا جب کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کھانسی اوربخارکے شکار افرادگھرپرعبادت کریں، مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا سے بچاکی ہدایات کو مناسب مقامات پرآویزاں کیاجائے، بازاروں، مساجد میں آنے جانے کے لیے الگ الگ راستے بنائے جائیں،
مساجد،ا مام بارگاہوں میں صحن یاکھلی جگہوں پرعبادت کااہتمام کیاجائے جب کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کےلیے جگہ مختص کی جائے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاہے کہ قالین کی بجائےفرش پرنمازاداکی جائے اور گھروں سے جائے نمازلانےکی اجازت ہے، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہےکہ مساجد،عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔