پمز

پمز ہسپتال، شام کے اوقات میں او پی ڈی میں گزشتہ چند ماہ 55 ہزار 377 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں شام کے اوقات میں شروع کی جانے والی شعبہ بیرونی مریضاں (او پی ڈی ) میں گزشتہ چند ماہ کے دوران 55 ہزار 377 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی ۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار نے اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کے فراہمی کیلئے شام کے اوقات مین اوپی ڈی شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر کی کاوشوں سے گزشتہ سال اپریل میں اوپی ڈی شروع کی گئی جس سے اب کل 55ہزار 377 مریضوں مستفید ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ سال اپریل سے اب تک صبح کے اوقات میں او پی ڈی میں کل 8 لاکھ 59 ہزار مریض مستفید ہوئے۔ہسپتال میں گزشتہ سال اپریل سے اب تک 5 لاکھ مریض ایمرجنسی میں لائے گئے ۔

اوپی ڈی سروسز شروع ہونے سے گزشتہ سال اپریل میں 3 ہزار 309 ،مئی میں 7 ہزار 234 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔اسی طرح جون میں 6 ہزار 394،جولائی میں 7 ہزار 74،اگست میں 9 ہزار 943،ستمبر میں8 ہزار 594،اکتوبر میں 7ہزار 740،نومبر میں 5 ہزار 193، دسمبر میں5700 مریضوں کو سہولیات فراہم کی گئیں ۔

ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا کے مطابق علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ای ڈی پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر نے ہر شعبے کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔