لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سرکاری دستاویزات میں خرد برد کر کے پلاٹوں پر قبضے کے مقدمے میں نامزد کھوکھر برادران کی عبوری ضمانتوں میں 14 جون تک توسیع کر دی۔
اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے تاہم پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال پر کیس میں کوی پیشرفت نہیں ہوسکی۔
عدالت نے سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر کی عبوری درخواست ضمانت پر میں 14جون تک توسیع کر دی۔ عدالت نے وکلا کو حتمی بحث کے لیے آندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ کھوکھر برادرن کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر ملزمان کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش کر چکے ہیں جس میں ملزمان کو تفتیشی رپورٹ میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔