شاہ محمود قریشی

پلازمہ تھراپی کے ذریعے میرا کورونا وائرس کا علاج ہوا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا علامات ظاہر ہوئیں تو میں نے تمام اہم میٹنگز منسوخ کر دیں، میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے، اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہو ں جس نے مجھے روبہ صحت کیا ۔

منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہو ںنے کہا کہ بخار اور جسم میں درد کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کیا تھا، ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری ڈاکٹرز سے مشورہ کیا اور علاج شروع کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے پلازمہ تھراپی کے ذریعے میرا کورونا وائرس کا علاج کیا،میں 9 دن تک اسپتال میں زیر علاج رہا،میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

انہو ںنے مزید کہا کہ کر م فرماﺅں کا شکر گزار ہو ں جنہو ں نے دعاﺅں کے پیغامات بھیجے،تمام ہم وطنوں سے گزارش ہے کہ گھبرائیں نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں علامات محسوس ہو ں تو تاخیرنہ کریں فوری طور پر طبی ماہرین سے رابطہ کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ضرور ہوگی، جس نے لوگوں کو لوٹا ہے اسے کٹہرے میں لانا ضروری ہے، وقت آگیا ہے کہ مجرم اب بے نقاب ہوں گے۔