پشاور ہائیکورٹ 162

پشاور ہائیکورٹ کا کوئلہ کرشنگ پلانٹ میں کام فوری بند کرنے کا حکم

پشاور (رپورٹنگ آن لائن ) پشاور ہائیکورٹ نے انقلاب روڈ پر کوئلہ کرشنگ پلانٹ میں کام فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں انقلاب روڈ پر کوئلہ کرشنگ پلانٹ کیخلاف کیس سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید اور جسٹس عبدالشکور نے کیس کی سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے دلائل میں کہا کہ رہائشی علاقے میں کرشنگ سے مکین انتہائی پریشان ہے۔ انورومنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔چیف جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ہم کسی کاروبار کیخلاف نہیں لیکن رہائشی علاقے میں کرشنگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انقلاب روڈ پر تو بہت زیادہ آبادی ہے، اس سے کینسر تک ہوسکتا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ماربل کرشنگ نے بھی تباہی مچائی ہے، پانی کا نظام تباہ کردیا ہے۔ اگر پلانٹ ای پی اے قانون کی مطابق نہیں تو ختم کیا جائے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ کرشنگ پلانٹ رہائشی علاقے سے 500 میٹر دور ہونا چاہیئے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پلانٹ میں کام جاری ہے۔ انتظامیہ دیکھ لیں اگر کام جاری ہے تو ان کی درخواست خارج کردیں گے۔ پشاور ہائی کورٹ نے پلانٹ میں کام فوری بند کرکے ای پی اے کو جگہ کا جائزہ لینے احکامات جاری کردیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں