پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔
قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مقف اختیار کیا کہ چونکہ کیس کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں تھی، اس لیے درخواست دائر کی گئی۔
تاہم، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست کس بنیاد پر دائر کی گئی ہے اور بعد ازاں اسے مسترد کر دیا۔واضح رہے کہ حیات آباد پشاور سے گزشتہ سال چار بھائی لاپتہ ہوئے تھے جن کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔صوبائی حکومت نے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔
پشاور(رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلے پر پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کردی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جن میں سے ایک درخواست پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات…
اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ فیصلہ کرنا ہے کہ سماعت اِن کیمرہ ہوگی یا اوپن کورٹ میں۔ چیئرمین پی ٹی…
پشاور (رپورٹنگ آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ضرورت پڑنے پر وزیراعلی کو بھی طلب کریں گے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پیش نہ ہوسکے۔…