جیسن گیلسپی 16

پشاور کے خلاف اسکور نہیں ہوا، ہمیں بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی، جیسن گیلسپی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز حیدرآباد کنگزمین کے ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی نے کہا ہے کہ ہم سے اچھا اسکور نہیں ہوا، ہمیں بیٹنگ کو بہتر کرنا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں جیسن گیلسپی نے کہا کہ جب اوپر تلے وکٹیں گرتی ہیں تو جیتنا مشکل ہو جاتا، ہمیں بیٹنگ کو بہتر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بڑا اسکور کرتے تو بولنگ ٹھیک نہیں کر پاتے ہیں اور بولنگ ٹھیک ہوتی ہے تو اسکور نہیں ہوتا۔حیدرآباد کنگزمین کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ گلین میکسویل جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے، صائم اچھا پلیئر ہے، وہ بہت جلد اچھا اسکور کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں