کانگو وائرس 49

پشاور میں کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آ گئے

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور سے کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کانگو وائرس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے، جاں بحق ہونے والے 2 افراد کا تعلق کرک اور شمالی وزیرستان سے تھا۔محکمہ صحت کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 3 مریض زیرِ علاج ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 2 مریض داخل ہوئے تھے۔ مریضوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ کانگو وائرس کے مریضوں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں