وفاقی وزیر اطلاعات

پشاور میں پیپلز پارٹی کا جلسہ خوش آئند ہے، پاکستان کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آ باد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پشاور میں پیپلز پارٹی کا جلسہ خوش آئند ہے، پاکستان کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے نون لیگ کو بھی سنٹرل پنجاب سے باہر نکلنا چاہئے،ان جماعتوں کی قیادت بد قسمتی سے بہت سطحی ہےاور ان کے پاس کوءایجنڈا بھی نہیں،علاقائی اور شدت پسند سیاست تب ہی ختم ہو گی جب قومی سیاست ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کامیابی صرف تنقید سے نہیں مل سکتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کوئی متبادل ایجنڈا بھی ہوتا ہے تو لوگ متوجہ ہوتے ہیں، دونوں جماعتوں کی قیادت حکومت ہٹانے کی خواھش کی بجائے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا سیکھے، دونوں جماعتیں بڑی اصلاحات کیلئے بھی تجاویز دیں