اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان میں فٹبال سرگرمیوں کو رواں دواں رکھنے اور کھیلوں سے لگاؤ کے اظہار کے طور پر نیشنل ویمن فٹبال چمپئن شپ کو اسپانسر کرنے کا اعلان کردیا ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان فٹبال کے حالیہ تنازعات پر افسوس ہوا لیکن کھیل جاری رہنا چاہیے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعات کا نیشنل ویمن فٹبال پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ منسوخ ہونیوالی نیشنل ویمن فٹبال چمپئن شپ کو اسپانسر کرنے اور ہر ممکن مدد کو تیار ہیں ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دو گروپس میں تنازع کے بعد کراچی میں جاری ویمن فٹبال چمپئن شپ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔
