اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ اﷲ کا شکر ہے کہ ملک
میں کورونا وائرس کی وبا میں کمی اورحکومتی اجازت ملنے کے بعد پشاور زلمی نے ایم جی زلمی کیمپ کے ذریعے سرگرمیوں
کا پھر سے آغاز کر دیا ہے۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چھپے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے پشاور زلمی اور پاکستان
کرکٹ کا حصہ بنائیں گے۔