پشاور زلمی

پشاور زلمی اور یو فون کے اشتراک سے زلمی کے فینز کے لیے پشاور میں میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین نصب

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ فرینچائز پشاور زلمی نے اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور میں زلمی کے میچ کے لیے بڑی اسکرین نصب کی ۔

حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں یو فون کے تعاون سے زلمی کرکٹ فینز کے لیے پشاور زلمی کا میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین لگائی گئی۔پشاور زلمی گزشتہ کئی سالوں سے پشاور کے فینز کے لیے سرگرمیاں منعقد کررہا ہے ۔

پشاور میں بڑی سکرین پر میچ دکھانے کے ساتھ ساتھ زلمی فینز کو خصوصی بسز کے ذریعے راولپنڈی لے جانے کا انتظام بھی کیا جا چکا ہے،پشاور زلمی کے ائندہ میچز میں بھی پشاور میں بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی۔