انفلوئنزا وائرس 55

پشاور، موسم سرما کے اثرات، انفلوئنزا کیسز میں اضافہ، ہسپتال مریضوں سے بھرگئے

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) پشاور میں سرد اور خشک موسم سے انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ہر سال 30 سے 40 فیصد افراد انفلوئنزا وائرس میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں بیشتر کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔

رواں برس بھی ہسپتالوں میں نزلہ، زکام، دمہ اور دائمی تنگی تنفس کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے جبکہ بڑوں کے ساتھ بچے بھی موسمی بیماریوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں