تھانہ منڈی 12

پسند کی شادی جُرم ٹھہرا غیرت کا بہانہ — دو بہنیں بھائی کے ہاتھوں قتل

اوکاڑہ ( شیر محمد)تھانہ منڈی احمد آباد کے گاؤں کلیر کلاں میں غیرت کے نام پر لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے اپنی دو بہنوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

پولیس کے مطابق مقتولہ اقرا نے پسند کی شادی کی تھی
سال بعد گھر ملنے آئی تو بھائی نے فائرنگ کرکےقتل کر دیا
مزاحمت پر چھوٹی بہن عدیلہ کو بھی زندگی سے محروم کر دیا گیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم سیف الملوک کو گرفتار کر لیا

یہ واقعہ ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کا بنیادی حق، اپنی مرضی سے زندگی کا فیصلہ کرنا، آج بھی جان کا خطرہ بن جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں