کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی بلاک بسٹر ڈراما سیریل پری زاد میں ماہی کے کردار سے مشہور علمہ جعفری انڈسٹری میں معاوضے کے مسائل پر بول پڑیں۔
پاکستان میں بر وقت معاوضے کی ادائیگی کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا اور نہ ہی شوٹنگ سیٹ پر تمام اداکاروں اور عملے کو یکساں سہولیات ملیں گی۔یہی وجہ ہے کہ اس مسئلے پر کئی شوبز شخصیات پہلے بھی بات کرچکی ہیں اور اب اس فہرست میں اداکارہ علمہ جعفری بھی شامل ہوگئیں جنہوں نے معاوضے کے مسائل پر اظہار خیال پیش کیا۔
اداکارہ علمہ جعفری جو گزشتہ چار سالوں سے اس انڈسٹری کا حصہ ہیں اور حالانکہ ڈراموں میں شازو نادر ہی نظر آتی ہیں لیکن انکے مخصوص اور قابل ذکر پراجیکٹ محبت کے بعد اور پری زاد خاصا مشہور ہوا جس نے انہیں ایک ورسٹائل اداکارہ کر طور پر انڈسٹری میں متعارف کرایا۔جبکہ انکے دیگر پراجیکٹس میں مشک، طعنہ بانا، میرے سپنے سمیت متعدد ٹیلی ویژن کمرشلزشامل ہیں۔