امام الحق

پریکٹس میچ،پی سی بی وائٹس کے اوپنر امام الحق کلیئر قرار

ڈربی(رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈاکٹر نے امام الحق کو بیٹنگ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد امام الحق نے میچ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل وارم اپ بیٹنگ پریکٹس شروع کردی ہے۔

گزشتہ روز ریٹائرڈ ہرٹ قرار دیے جانے والے امام الحق نے ہفتہ کو میچ میں بیٹنگ بھی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میچ کے دوران نسیم شاہ کی گیند امام الحق کے بائیں ہاتھ پر لگی تھی۔