ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ لارا دتا اور پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو فلم انداز سے کیا فلم میں ان کے ساتھ بالی وڈ کے خوبرو اداکار اکشے کمار بھی شامل تھے۔
انداز کے بعد لارا دتا نے ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ممبئی سے آیا میرا دوست میں کام کیا چونکہ لارا اور پریانکا نے ایک ساتھ خوبصورتی کے مقابلے جیتے اور پھر ایک ہی فلم سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اس لیے ان دونوں کا اکثر موازنہ کیا جانے لگا۔حال ہی میں اداکارہ لارا دتا کا ایک پرانا انٹرویو منظر عام پر آیا ہے جس میں ان سے جب پوچھا گیا کہ کہ کیا وہ اور پریانکا ایک جیسے کرداروں کی تلاش میں ہیں؟جس پر لارا دتہ نے جواب دیا کہ میرا نہیں خیال کیونکہ ہم دونوں بہت مختلف اداکارائیں ہیں ان کی خواہشات کچھ اور ہیں اور میں اپنے لیے ایک ایسی بنیاد بنانا چاہتی ہوں کہ کل کو کوئی فلم ساز مجھے”مدر انڈیا”میں نرگس جیسا کردار دینے کا اعتماد رکھے۔
انہوں نے کہا کہ میں خود کو جلد بازی میں جلا نہیں دینا چاہتی میں ہر دوسری فلم میں نظر نہیں آنا چاہتی کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ اوہ یہ اس میں بھی ہے۔صرف یہی نہیں لارا نیاپنے انٹرویو میں اس وقت فلمی خواتین کے لیے مضبوط کرداروں کی قلت پر بھی بات کی۔