لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب حکومت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق مقدمے کا ٹرائل لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہوگا۔ سری لنکن شہری کے قتل کیس کی پیروی پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم کرے گی اور تین رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کی سربراہی خصوصی پراسیکیوٹر جنرل عبدالروف وٹو کریں گے۔
پراسکیوشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کیس کی سماعت کی پیشرفت رپورٹ روزانہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوائی جائے۔