عظمی بخاری

پرویز الہی کا وہ ہی وطیرہ ہے جو عمران خان قومی اسمبلی میں کر رہا ہے،عظمی بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آج اسمبلی کے حالات ایسے ہیں جیسے پاکستان اور انڈیا کی جنگ ہو رہی ہے، پولیس کی بہت بڑی تعداد اسمبلی کے اندر ہے ۔

اتوار کو ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ ہمیں اسمبلی کی لابی میں جانے سے روک دیا گیا تھا ، عمران خان مقدس ہستیوں کو شامل کر کے آج کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کا وہ ہی وطیرہ ہے جو عمران خان قومی اسمبلی میں کر رہا ہے ، حمزہ شہباز کو کامیابی سے نہیں روکا جا سکے گا کیونکہ ہمارے پاس دو سو سے زائد نمبر ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ فیاض چوہان سے ہمدردی ہے شاید وہ آئندہ جیت نہ سکے جبکہ گورنر نے چار سال پوری نوکری کی ہے، گورنر صاحب کے ساتھ کوئی نہیں تھا وہ اکیلے ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی۔