جوڈیشل الاؤنس

پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سپیشل سینٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج نوید احمد نے چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں جاری کارروائی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، سرکاری وکیل نے حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

حکم کے مطابق عدالت نے پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے اور اس پر مزید کارروائی 25 نومبر کو کی جائے گی، ایف آئی اے لاہور پہلے ہی مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا چکی ہے۔