لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم رہنما پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی پی پی 32گجرات سے انتخابی عذرداری کے خلاف درخواست پر 27جون کو سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چودھری سالک حسین کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔