چوہدری پرویز الہٰی

پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کیلیء دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ۔چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گی مقدمات کی تفصیلات نامکمل ہیں،درج مقدمات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں.

پولیس نے صرف بتایا کن کن مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ گزشتہ سماعت پر پولیس نے پرویز الٰہی پر 32 مقدمات درج ہونے کی تفصیلات عدالت میں پیش کی تھیں۔