علیم خان

پرویز الٰہی نے شکست دیکھ کر پراپیگنڈا مہم شروع کردی، علیم خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ نوشتہ دیوار دیکھ کر حکومتی امیدوار پرویز الٰہی پراپیگنڈا مہم پر آگئے ہیں۔

سابق وزیر علیم خان نے حکومتی امیدوار کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے مقابلے میں چوہدری پرویز الہی کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔

ناراض گروپ کے رہنما علیم خان نے واضح کیا کہ حمزہ شہباز میرے چھوٹے بھائی کی مانند ہیں اور ان سے محبت کا رشتہ ہے، سوشل میڈیا پر حمزہ سے تلخ کلامی کا واقعہ ہوا اور نہ ہوگا، مخالفین بھونڈی حرکتوں سے باز رہیں۔