پرویز الٰہی 74

پرویز الٰہی نظر بندی کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف کیس کی سماعت22 گست تک ملتوی کردی۔پرویزالٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے لاہورہائیکورٹ میں دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ پرویز الٰہی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عدالت نے کارروائی 22اگست تک ملتوی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ پرویز الٰہی کی نظربندی سے قبل ڈیڑھ دن حراست میں رکھنے پربھی وضاحت طلب کر لی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں