لاہور رپورٹنگ آن لائن۔۔۔۔
پروگریسو گروپ کی طرف سے لاہور پریس کلب کےدو سینیئر رہنماؤں عبد المجید ساجد اور زاہد گوگی کی سالگرہ کی تقریب لاہور پریس کلب کے لان مین ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کی سالگرہ کے کیک کاٹے گیے.
تقریب میں چیئرمین پروگریسو معین اظہر، سینئر صحافی راجہ ریاض، شہباز اکمل جندران، سینیئر صحافی انوار ہاشمی، سینیئر صحافی بخت گیر چوہدری، نوشین نقوی، ہما صدف، رانا تنویر قاسم، تنویر سرور، ممبر گورننگ باڈی نفیس قادری، حسنین چوہدری ، ندیم ڈار، میاں نصیر، شہباز چوہدری، رضوان حیدر ، غلام رضا،مقیم چوہدری، سرفراز جاوید راجہ، طفیل شریف،ڈاکٹر شجاعت، ظہیر شیخ، کاشف بھٹی، فرخ شہباز وڑائچ، علی رضا رحمانی ، فوٹو جرنلسٹس اور دیگر احباب نے شرکت کی.
شرکاء کی جانب سے دو رہنماؤں کے لئے مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا
