پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر

پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس ڈاکٹر خالد محمود نے لاہور ہیلتھ رپورٹر ایسو سی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس ڈاکٹر خالد محمود نے لاہور ہیلتھ رپورٹر ایسو سی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ نہ صرف اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے بلکہ مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کیلئے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، طبی اداروں و ہسپتالوں میں شہریوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جانے والی کوششوں کو عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل ایچ آر ایسو سی ایشن شعبہ صحت کی بہتری اور فروغ کیلئے جو تجاویز محکمہ صحت کے سربرہان کو دیں گے ان کو ترقیاتی عمل کا حصہ بنانے پر بھی سنجیدگی سے توجہ دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ رپورٹرز نے ہمیشہ محکمہ صحت کی رہنمائی کی اور وبائی امراض کی روک تھام اور عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی اور ای ڈی پنز نے توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب ہیلتھ رپورٹرز ایسو سی ایشن ممبران دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے اپنا مشن جاری رکھیں گے۔