لاہور 25 دسمبر(ہیلتھ رپورٹر)صدرسوسائٹی آف گائنی انکالوجی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کے والدِ محترم، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے سابق صدر اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد حیات ظفر مرحوم کی 21 ویں برسی 27 دسمبر بروز ہفتہ ان کے آبائی گاؤں چک سلطان محمود، تحصیل کبیر والا میں منائی جائے گی، اس سلسلے میں مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے ان کی رہائش گاہ پر صبح 10 بجے قرآن خوانی کا آغاز ہوگا جبکہ بعد از نمازِ ظہر اجتماعی دعا کی جائے گی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد حیات ظفر نے پاکستان کے طبی اور تعلیمی شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور وہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ اور نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل جیسے اہم ترین عہدوں پر فائز رہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی ان تھک خدمات کو آج بھی ملکی و بین الاقوامی طبی حلقوں میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔









