جنرل ہسپتال

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کا نوٹس

رپورٹنگ آن لائن..

جھگڑے میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جائے:پرنسپل کا آئی جی پنجاب سے مطالبہ
ہسپتال میں ترجیحی بنیادوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے: پروفیسر الفرید ظفر کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ
جنرل ہسپتال انتظامیہ جھگڑے میں ملوث عناصر کیخلاف فوری مقدمہ درج کروائے:پرنسپل کی ہدایت
ڈاکٹرز،نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے:پروفیسرالفرید ظفر
اپنے معاملات ہسپتال سے باہر نمٹائیں، ہسپتال کا نظم و نسق خراب نہ کریں:پروفیسر الفرید ظفر کی شہریوں سے اپیل
دونوں گروپوں میں جھگڑا تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں شروع ہوا تھا:سربراہ ایل جی ایچ