لاہور جنرل ہسپتال

پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسرالفرید ظفر کا سابق ڈی جی نرسنگ کوثر پروین کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(زاہد انجم سے)پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے سابق ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین کی وفات پر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کوثر پروین کی وفات کو شعبہ نرسنگ کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوثر پروین کی سٹوڈنٹس ان کا نام ہمیشہ عزت اور احترام سے یاد رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کوثر پروین نے انتھک محنت سے اپنے شعبے کا نام روشن کیا وہ انتہائی فرض شناس اور خوش اخلاق خاتون افسر تھیں اور ان کا ڈسپلن مثالی تھا پرنسپل نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے کی ترقی اور نرسنگ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے کوثر پروین کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی سوگوار خاندان کو یہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے اور مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے