پرتگال

پرتگال کاموزمبیق میں داعیش سے مقابلے کے لیے فوج بھیجنے کا اعلان

لزبن(رپورٹنگ آن لائن )پرتگال نے افریقی ملک موزمبیق کے علاقے پالما میں داعش کے ساتھ لڑائی میں اپنے 60فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے،پرتگالی وزیر خارجہ آگسٹو سانتوس سیلوا کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کا مقصد مقامی سکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرنا ہوگا۔

عالمی میڈیا کے مطابق داعش کے جنگجوں نے پیر کے روز ساحلی شہر پالما پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی،موزمبیق حکومت کے مطابق متاثرہ علاقے میں ابھی تک لڑائی جاری ہے۔