ٹائٹل پرتگال

پرتگال نے یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری بار اپنے نام کرلیا۔

پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔مقررہ وقت میں پرتگال اور اسپین نے دو دو گول کیے تھے۔

دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو دو صفر سے ہرا دیا۔کیلیان مباپے کی انٹرنیشنل گولز کی ففٹی مکمل ہوگئی۔