کرینہ کپور

پراڈا-کولہا پوری چپل کے تنازع میں کرینہ بھی کود پڑیں

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)معروف اٹالین فیشن برانڈ پراڈا کی جانب سے کولہاپوری چپل متعارف کرائے جانے کے بعد شروع ہونے والی بحث میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی کود پڑیں۔پراڈا-کولہاپوری چپل تنازع پر دل چسپ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ لگژری برانڈ کے ورژن کا انتخاب کرنے کے بجائے اپنی اصلی چمڑے کی کولہاپوری چپل ہی پہننا پسند کریں گی۔

اداکارہ کرینہ کپور نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک اسٹوری میں اپنے پاں کی تصویر شیئر کی، اس میں وہ سن لانج پر پاں پھیلائے بیٹھی ہیں جبکہ پاں میں انہوں نے سلور رنگ کی چمکتی ہوئی کولہا پوری چپل پہنی ہوئی ہے۔تصویر کے ذریعے اداکارہ نے ہندوستان میں روایتی فن سے وابستہ کاریگروں کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔کرینہ نے تصویر کے ساتھ ایک دلچسپ کیپشن شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ سوری پراڈا نہیں۔

(ہنسی اور گھونسنے والا ایموجی)بلکہ میری او جی کولہاپوری (ہارٹ ایموجی)۔اس پوسٹ میں وہ اعلی درجے کے ڈیزائنر جوتے کا انتخاب کرنے کے بجائے اپنے اصلی کولہاپوری سینڈل کو فخر سے دکھا رہی ہیں۔کولہا پوری چپل نے اس وقت عالمی توجہ حاصل کی جب اطالوی فیشن ہاس پراڈا نے پراڈا کے مینز اسپرنگ سمر 2025 کلیکشن کے طور پر چپلوں میں اپنا ڈیبیو کیا، جس سے ایک ہلچل مچ گئی۔