پراپرٹی کے کاروبار

پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ شہریوں کیلئے اچھی خبر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ شہریوں کیلئے اچھی خبر، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پراپرٹی ٹیکس کی کارپوریشن فیس وصولی کیلئے آٹومیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا،

ٹیکس آن ٹرانسفر آف امووایبل پراپرٹی کے تحت کارپوریشن فیس اشٹام پیپرزکے چالان کیساتھ ہی ڈی پوزٹ ہوسکے گی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی ایل)نے ٹیکس آن ٹرانسفر آف امووایبل پراپرٹی کی آن لائن وصولی کا فیصلہ کر لیا، کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پنجاب

لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے معاہدے کرنے کی منظوری دیدی،

فرسودہ مینوئل نظام کے خاتمہ کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے آٹومیشن کی جانب پیش قدمی کا فیصلہ کیا، اربوں کی جائیدادوں کا کارپوریشن کا پراپرٹی ٹیکس آن لائن سسٹم کے

تحت ڈائریکٹ ایم سی ایل اکانٹ میں آسکے گا،

پراپرٹی کیلئے لین دین پر ٹیکس وصولی آٹومیشن سسٹم کے تحت ہوسکے گی، پراپرٹی کی خریداری پر رجسٹری کیلئے سٹامپ پیپر کیساتھ ٹی ٹی آئی پی کا چالان بھی جنریٹ ہوسکے گا۔