لاہور ہائی کورٹ 9

پراپرٹی اونر شپ قانون کیخلاف 50 سے زائد درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونر شپ قانون کے خلاف 50 سے زائد درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 23 فروری کو سماعت کرے گا ۔

تین رکنی فل بنچ میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی شامل ہیں۔ پراپرٹی اونر شپ قانون کو حسن جاوید چٹھہ سمیت دیگر نے چیلنج کیا ، چیف جسٹس نے پراپرٹی اونر شپ قانون پر عمل درآمد ابتدائی سماعت پر ہی روک دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں