صحت کارڈ

پرائیویٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر آنکھوں کے غیر معیاری لنز ڈالنے کا انکشاف

لاہور(سلیمان چودھری)پنجاب میں صحت کارڈ پینل پر موجود پرائیوٹ ہسپتالوں کا مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ، کم معیار کے لنز آنکھوں کے آپریشن میں استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
صحت کارڈ
محکمہ صحت نے پرائیوٹ ہسپتالوں میں آنکھ کے آپریشن کارڈ پر ہونے پر پابندی لگا دی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی. صحت کارڈ پر اب تک ہونے والے لنز کے آپریشن کا بڑا شئیر پرائیوٹ ہسپتالوں نے استعمال کیا، کارڈ پر ہونے والے آنکھوں کے آپریشن میں سے 90فیصد زائد آپریشن پرائیوٹ ہسپتالوں میں انجام پائے، بعض پینل پر موجود ہسپتالوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اے غیر رجسٹرڈ لنز بھی استعمال کیے، اس معاملے کے بعد پرائیوٹ ہسپتالوں میں آنکھ کے آپریشن کی سہولت بند کر دی گئی اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے آنکھ کی سرجریز بند کر دیں
صحت کارڈ
پنجاب ہیلتھ اینشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی نے باقاعدہ منظوری دے دیاسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کا تمام ہسپتالوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ محکمہ صحت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دیپروفیسر اسد اسلم انکوائری کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں
صحت کارڈ
انکوائری کمیٹی کم معیار کے لنز کے استعمال بارے تحقیقات کریے گی
کمیٹی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اے غیر رجسٹرڈ لنز کے ممکنہ استعمال بارے میں تحقیقات کریے گی اور دس دن میں رپورٹ دے گی۔