ڈائیریکٹر ایکسائز

پرائیویٹ بندہ کسی ہوٹل کے معاملے میں دخل نہ دے۔ ڈائیریکٹر ایکسائز کا مسعود وڑائچ کے خلاف دبنگ آرڈر۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن ڈی لاہور میں تعینات ہونے والے پہلے باقاعدہ ڈائیریکٹر محمد علی نوید نے چارج سنبھالنے کے اگلے ہی روز سابق ای ٹی او ایکسائز مسعود بشیر وڑائچ کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔
 ڈائیریکٹر ایکسائز
ایکسائز برانچ کے دونوں ای ٹی اوز اور شہر کی چاروں L-2 وینڈشاپس کے مینجرز سے مشترکہ میٹنگ کرتے ہوئے بارروم اور ایکسائز کے معاملات میں ریٹائرڈ ای ٹی او مسعود بشیر وڑائچ کے حوالے سے سخت رویہ اپناتے ہوئے اس کا ضرور ہوٹلز پر داخلہ بند کردیا۔

اور ہوٹلز انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ کسی پرائیویٹ پرسن کا محکمے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے نہ ہی وہ ٹیکس اور ریونیو کے معاملات میم مداخلت کر سکا ہے نہ ہی پرمٹ رومز کے سٹاف کو حراساں کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد علی نوید کی اس میٹنگ کے بعد مسعود بشیر وڑائچ نے نئے ڈائیریکٹر کو تبدیل کروانے کے لئے زور لگانا شروع کر دیا ہے اور سننے میں آیا ہے وہ صوبائی وزیر ایکسائز سردار آصف نکئی اور دیگر ذرائع سے ڈائیریکٹر کی تبدیلی کے لئے سیکرٹری پر دباؤ ڈال رہا یے